مسلم لیگ ن کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ 10 دن کی کال کو سادہ نہ لیا جائے، تربیت یافتہ لوگ ہی لائے جاسکتے ہیں۔ایک انٹرویو میں جاوید لطیف نے کہا کہ پہلی مرتبہ دیکھ رہا ہوں ریاست کے اندر ریاست کے لوگ حملہ کرنے جارہے ہیں، 10 دن میں تربیت یافتہ لوگوں کو ہی لایا جاسکتا ہے، 10 دن کے اندر ایسے ہی لوگوں کو لایا جاسکتا ہے کہ دنیا کو بتائیں ہم پرظلم ہورہا ہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ بدقسمتی سے ریاست کا ڈھانچہ گزشتہ چند سالوں میں انتہائی کمزور کردیا گیا، 100 لوگوں کو روکنے کیلئے ایک ہزار لوگ لگا دئیے جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فیض حمید، بانی پی ٹی آئی، ثاقب نثاریہ ایک ہی تکون ہے، سب کو علم ہے کہ یہ تینوں کس طرح کام کرتے رہے ہیں، فیض حمید سہولت کار تھے، ان کے زیراثر لوگ بھی سہولت کاری کرتے رہے۔جاوید لطیف نے کہا کہ عالمی قوتوں کا دبا ئو تو مختلف اوقات میں رہا ہے، آج ایک شخص کی گرفتاری پر امریکی کانگریس کس طرح باتیں کررہی ہے۔پی ٹی آئی نے بہت سے مقاصد کے حصول کیلئے یہ کال دی ہے، عالمی قوتوں کا دبا ئومعاشی صورتحال کی وجہ سے آج بڑھ گیا ہے، ساری عالمی قوتیں اپنے مفادات دیکھتی ہیں۔نوازشریف کیلئے وہ طاقتیں دبائوڈال رہی تھیں جو پاکستان کو پھلتا پھولتا دیکھنا چاہتی تھیں، بانی پی ٹی آئی کیلئے وہ قوتیں دبا ئو ڈال رہی ہیں جو پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں، 2018 کے انتخابات کرانے والوں نے ہی 2024 کے انتخابات کرائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی