i پاکستان

وعدہ کیاتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ ہونے کے بعد اس کو قومی اسمبلی میں پیش کروں گا آج وعدہ پورا کرلیا ہے قومی اسمبلی کی لائبریری میں اس کو رکھ دیا گیا ہے جوتازترین

July 21, 2023

وفاقی وزیر برائے خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وعدہ کیاتھا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معائدہ ہونے کے بعد اس کو قومی اسمبلی میں پیش کروں گا آج وعدہ پورا کرلیا ہے قومی اسمبلی کی لائبریری میں اس کو رکھ دیا گیا ہے جو دیکھنا چاہیے دیکھ سکتاہے وزارت خزانہ کی ویب سائٹ پر بھی آج اپلوڈ کردیاجائے گا۔پاکستانی ذخائر چودہ بلین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں 5.3 بلین پرائیویٹ بینکوں کے پاس, 8.7 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں موجود ہیں کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر کے چھوڑ کر جائیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز قومی اسمبلی کے اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے جو معاہدہ کیا ہے اس کی تفصیلات ایوان میں پیش کررہا ہوں اس کا مقصد یہ ہے کہ اراکین پارلیمنٹ کو اس کی تفصیلات کا علم ہوسکے،آئی ایم ایف پروگرام کی تفصیلات بتانے کا مقصد شفافیت ہے،آئی ایم ایف سیمعاہدوں کی کاپی اسمبلی لائبریری میں رکھوارہاہوں،آئی ایم ایف کا نواں جائزہ نومبر2022میں تھا دس ریویو فروری2023 میں ہونا تھا گیارہواں ریویو2023 میں منعقد ہونا تھا کریڈیبیلٹی کے گیپ کی وجہ سے 9واں ریویوتاخیر کا شکار ہوا، بجٹ2023-24 آگیا لیکن نواں ریویونہیں ہوا تھا،وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہم نے ٹیکس کے حوالے سے کچھ اقدامات لیے ہم نے دو سو پندرہ ارب کے اقدامات لیے جب بجٹ پاس ہوا تو اس کے بعد نو مہینے کا ایگریمنٹ کیا پھر طے ہوا کے 200 ملین شروع میں دینگے نویں ریویو کے برابر ہمیں ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر مل گئیپاکستانی ذخائر چودہ بلین ڈالر پر پہنچ چکے ہیں 5.3 بلین پرائیویٹ بینکوں کے پاس ذخائر موجود ہیں 8.7 بلین ڈالر اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں موجود ہیں کوشش ہے ملک کو معاشی طور پر مستحکم کر کے چھوڑ کر جائیں۔(محمداویس)

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی