• Dublin, United States
  • |
  • Apr, 27th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

ہیٹی میں گینگ تشدد خوراک،پانی اور ادویات کی ترسیل میں رکاوٹ ہے:اقوام متحدہتازترین

March 27, 2024

اقوام متحدہ(شِنہوا)  اقوام متحدہ  نے کہا ہے کہ ہیٹی میں گینگ کی جانب سے تشدد کے واقعات اور شاہراہوں پر رکاوٹوں سے امداد کی ترسیل اور طبی سامان کی تقسیم میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔

ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی) نے مارچ میں مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر بے گھر افراد میں ریکارڈ 18ہزار500 تیار کھانے تقسیم کیے جو ایک سنگ میل کی کامیابی ہے۔ یہ کامیابی 20 سے 22 مارچ تک کی صورتحال کے بالکل برعکس ہے، جب ڈبلیو ایف پی اور اس کے شراکت داروں کو سیکورٹی خدشات کی وجہ سے مطلوبہ 18ہزار افراد تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اقوام متحدہ کے رابطہ دفتربرائے انسانی امور (او سی ایچ اے) نے بتایا کہ ادویات اور طبی سامان کی تقسیم ایک اہم ضرورت ہے، جس میں ہیضے کی بیماری پر قابو پانے کے لیے سامان بھی شامل ہے۔ او سی ایچ اے دارالحکومت، پورٹ-او-پرنس میں بے گھر لوگوں میں اس  بیماری کے پھیلنے کی نگرانی کے لیے بھی کوشاں ہے۔