غزہ(شِنہوا)غزہ میں انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کی ایک پناہ گاہ پر اسرائیلی فضائی حملے میں کم از کم تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
فلسطینی طبی ذرائع نے جمعہ کو شِنہوا کو بتایا کہ ایک اسرائیلی جنگی طیارے نے آئی سی آر سی کی پناہ گاہ پر حملہ کیا جس سے کم از کم تین افراد مارے گئے جن کی لاشوں کومقامی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم ریڈ کراس نے اس واقعے پر تاحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔