• Dublin, United States
  • |
  • May, 7th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چین نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے کسٹم ڈیوٹیز سے متعلق قانون کی منظوری دیدیتازترین

April 26, 2024

بیجنگ (شنہوا)چین کے قانون سازوں نے اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے کسٹم ڈیوٹی سے متعلق قانون کو اپنانے کے حق میں ووٹ دیا ہے۔

یہ قانون، جو نیشنل پیپلز کانگریس، قومی مقننہ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس میں منظور کیا گیا ،  یکم دسمبر 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

اس قانون کے تحت موجودہ ٹیرف سسٹم کے بنیادی استحکام کو برقرار رکھنے سمیت ٹیکس کے بوجھ کی مجموعی سطح میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔

بیجنگ نیشنل اکاؤنٹنگ انسٹی ٹیوٹ کے پروفیسر لی شوہونگ نے کہا کہ یہ قانون مارکیٹ اور قانون کے تقاضوں پر مبنی ہے جو  بین الاقوامی کاروبار کے ماحول کو فروغ دینے کے لیے اعلیٰ سطح پر کھلے پن کو فروغ دینے کے لیے اہم اہمیت کا حامل ہے۔