• Dublin, United States
  • |
  • May, 7th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

رہن سہن کے اخراجات برطانوی لوگوں کے لیے مسلسل انتہائی تشویش کا باعث ہیں،سروےتازترین

April 26, 2024

لندن(شِنہوا)حالیہ مہینوں میں مہنگائی میں کمی کے باوجود برطانیہ میں عوام کے لیے رہن سہن کے اخراجات بنیادی تشویش کا باعث بنے ہوئے ہیں۔

دفتر برائے قومی شماریات کے تازہ ترین سروے کے مطابق برطانیہ کو درپیش اہم مسائل کے بارے میں عوام کی رائے میں سب سے زیادہ رہن سہن کے اخراجات 87 فیصد ،صحت عامہ کا نظام86 فیصد اور معیشت  کے حوالے سے70 فیصدتھے۔

اخراجات زندگی کے حوالے سے اپنی پریشانیوں کا ذکر کرتے ہوئے، تقریباً 40 فیصد نے کہا کہ ان کے لیے مکان کا کرایہ یا رہن کی ادائیگی کرنا بہت یا کسی حد تک مشکل ہے تقریباً 34 فیصد نے کہا کہ ان کے لیے گیس بجلی کے بل ادا کرنا بہت یا کسی حد تک مشکل ہے۔  تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق  مارچ میں برطانیہ میں افراط زر کی شرح 3.2 فیصد تک گر گئی تھی، جو مرکزی بینک کے مقرر کردہ 2 فیصد ہدف کے قریب اور اکتوبر 2022 میں 11.1 فیصد کی انتہائی سطح سے نمایاں طور پر نیچے ہے۔