کابل(شِنہوا) پاکستان اور ایران سے گزشتہ 4 دنوں میں 5ہزار940 افغان مہاجرین اپنے وطن واپس پہنچے ہیں۔
افغان کمیشن برائے مہاجرین امور نے جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بتایاکہ پناہ گزین پاکستان اور ایران سے طورخم، اسپن بولدک،انگوراڈا اسلام قلعہ اور ابریشام کےسرحدی کراسنگ پوائنٹس کے راستے واپس آئے۔
پاکستانی حکومت نے مبینہ طور پر افغان مہاجرین کو واپس بھیجنے کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع کررکھا ہے، افغان حکام کے مطابق، پہلے مرحلے میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان سے واپس آئے۔ رپورٹس کے مطابق 25 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین پاکستان میں مقیم ہیں اور اتنی ہی تعداد ایران میں ہے۔