• Dublin, United States
  • |
  • May, 8th, 24

شِنہوا پاکستان سروس

چینی صدر کا تنزانیہ کی صدر کے ساتھ تعلقات کی 60ویں سالگرہ پر مبارکباد کا تبادلہتازترین

April 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صدر شی جن پھنگ نے  تنزانیہ کی صدر سامیہ سلوہو حسن کے ساتھ دوطرفہ سفارتی تعلقات کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر مبارکباد کا تبادلہ کیاہے۔

اپنے پیغام میں صدر شی نے کہا کہ چین اور تنزانیہ کے درمیان روایتی دوستی دونوں ممالک کے رہنماؤں کی بزرگ نسل نے قائم کی تھی۔ چینی صدر نے کہا کہ اپنے قیام کے بعد سے گزشتہ 60 سالوں کے دوران دوطرفہ تعلقات نے بین الاقوامی نشیب وفراز کے ہر امتحان کا مقابلہ کیا جس سے وہ مزید مضبوط ہوئے۔

صدر شی کا کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی سیاسی اعتماد مسلسل مستحکم ہوا ہے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے مفید نتائج برآمد ہوئے جو جنوب جنوب  تعاون کے لیے ایک نمونہ بن گیا ہے۔