i پاکستان

ترکیہ پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے، وزیراعظمتازترین

September 02, 2022

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ پاکستان کا مخلص اور سچا دوست ہے، ترکی پاکستان کے ساتھ مشکل کی گھڑی میں چٹان کی طرح کھڑا رہتا ہے،حالیہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیاں اور سامان بھجوا کر اپنی دوستی ادا کی ہے۔جمعہ کوسیلاب زدگان سے اظہار یکجہتی کیلئے آئے ترکیہ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکی نے سیلاب متاثرین کیلئے فوری طور پر جہاز اور ٹرین کے ذریعے امداد سے بھری اشیاء پاکستان بھجوا کر دل کی گہرائیوں سے مشکور کیا،ترکی کی سیلاب متاثرین کی امداد اور تعاون کوقدرکی نگا ہ سے دیکھتے ہیں،بھجوائی گئی اشیاء میں خوراک، ادویات اورخیمے وغیرہ شامل ہیں،جو ملک کے مختلف حصوں میں متاثرین کی امداد کیلئے بھجوائے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ چاروں صوبوں بشمول گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں اتنی بارشوں سے تباہی کبھی نہیں ہوئی،جو حالیہ سیلاب سے آئی ہے،وفد اپنی آنکھوں سے تباہی کے مشاہدات بھی کرے،میں ایک بار پھر ترکیہ وفد کا پاکستان آمد پر شکریہ ادا کرتا ہوں،میری طرف سے ترک صدر رجب طیب اردگان کو مشکل کی گھڑی میں ساتھ دینے پر گہرے دلی شکریہ کے جذبات کے بارے میں آگاہ کریں۔انہوں نے این ڈی ایم ا ے کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میںاین ڈی ایم اے نے اپنی ساری توانائی وقف کی ،حالیہ سیلاب میں 1100افراد جاں بحق ہوئے جن میں 300بچے بھی شامل ہیں، بارشوں سے نہ صرف کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں بلکہ کئی مال مویشی اور مکانا ت بہہ گئے،میں نے اپنی زندگی میں اتنی تباہی پہلے کبھی نہیں دیکھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی