i پاکستان

لاہور، جعلی عامل نے شہری کو ہپناٹائز کرکے 60 لاکھ لوٹ لئے،مقدمہ درجتازترین

November 17, 2025

لاہور کے علاقے شاد باغ میں جعلی عامل نے شہری کو ہپناٹائز کرکے 60 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگیا ، متاثرہ شہری کی درخواست پرمقدمہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب نامعلوم جعلی عامل نے خود کو روحانی معالج ظاہر کرتے ہوئے شہری کے گھر پر آ کر اسے چینی کھلائی اور کچھ کلمات دہرائے، جس کے بعد شہری بے ہوشی کی کیفیت میں چلا گیا۔درج ایف آئی آر میں متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ "مجھے ہوش نہیں رہا، جعلی عامل نے میرے گھر سے زیورات اور دیگر قیمتی سامان نکالا اور فرار ہوگیا۔متاثرہ شہری کی درخواست پر شادباغ پولیس نے نامعلوم جعلی عامل کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش جاری ہے اور واقعے کا مختلف پہلوں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی