کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے کوثر نیازی کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔چھیپا حکام کے مطابق فائرنگ کا یہ واقعہ جھگڑے کے دوران پیش آیا۔ نارتھ ناظم آباد کی کوثر نیازی کالونی میں ہونے والی فائرنگ میں 18 سالہ نوجوان سمیر زخمی ہو گیا۔زخمی نوجوان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی