دریائے سندھ میں اٹک کے قریب چار افراد دریا کے کنارے پر سونا تلاش کر نے کے دوران ریت تلے دب ک گئے جس کے نتیجے میں دو افراد موت کے منہ میں چلے گئے جبکہ دیگر دو زخمیہوگئے ۔تفصیل کے مطابق سونے کی تلاش کرنے والے افراد پر ریت کا ٹیلا گر پڑا، جس کے تلے دب کر دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دو زخمی ہو گئے۔پولیس حادثہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو ٹیموں کی مدد سے ریت کے ٹیلے تلے دبے افراد کو نکال کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ متوفیان اور زخمی افراد دریا کے کنارے سونے کی تلاش کر رہے تھے۔واضح رہے کہ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ بھر میں کان کنی اور سونے کی تلاش پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی