i پاکستان

قصور، ناخلف بیٹے نے دوسری شادی کرنے پر ماں کو کلہاڑی کے وار سے قتل کرڈالا،ملزم گرفتارتازترین

November 17, 2025

قصور کے علاقے میں ناخلف بیٹے نے اپنی والدہ کو دوسری شادی کر نے پر قتل کردیا۔پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا۔اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں کی زندگی چھین لی۔صوبیہ بی بی کی دوسری شادی کے بعد ذیشان کو غصہ آیا اور اس نے اپنی ماں کا قتل کرنے کا ارادہ کر لیا۔گزشتہ روز ملزم ذیشان نے اپنی والدہ کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی کے وار کر کے اس کی جان لے لی۔ یہ واقعہ قصور کے علاقے میں پیش آیا، جہاں ذیشان نے اپنی والدہ صوبیہ بی بی کی بے دردی سے جان لی۔پولیس تھانہ صدر قصور نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو قبضے میں لے لیا اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ملزم ذیشان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس کے خلاف قتل کے مقدمے کی تحقیقات جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی