i پاکستان

تیر کا نشان فتح کا نشان شاباش جیالو شاباشتازترین

October 17, 2022

پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر علی موسی گیلانی اور حکیم بلوچ کو مبارکباد د یتے ہوئے کہا ہے کہ ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کر دیا ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول کا منشور ہے، قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے ۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ تیر کا نشان فتح کا نشان ہے شاباش جیالو شاباش، ملتان والوں نے سیاسی خانہ بدوش سے حساب برابر کردیا ہے۔ ملتان اور ملیر کے عوام کا شکریہ ، جیالے قابل فخر ہیں، جنوبی پنجاب صوبہ بن کر رہے گا یہ میرا وعدہ اور بلاول بھٹو کا منشور ہے ،ملتان اور ملیر میں جیت جیالوں کے نام ہے ان کا کوئی مقابلہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں دو جیالوں کا اضافہ باعث اطمینان ہے۔ واضح رہے گزشتہ روز کے ضمنی انتخابات میں این اے 237 ملیر کراچی سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32567 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے جبکہ این اے 157 ملتان سے پیپلز پارٹی کے علی موسی گیلانی نے پاکستان تحریک انصاف کی مہربانو قریشی کو شکست دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی