سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر پر حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل (سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ) پر 2 مئی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ عدالتی اصلاحات بل پر دیا گیا حکم امتناع تاحکم ثانی برقرار رہے گا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان نے عدالتی اصلاحات بل کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران اس بل پر عملدرآمد روک دیا تھا۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اٹارنی جنرل قومی اسمبلی اور مشترکہ اجلاس میں بل پر ہونیوالی بحث کا ریکارڈ پیش کریں، جن قائمہ کمیٹیوں میں بل زیر بحث آیا ان کا ریکارڈ بھی پیش کیا جائے۔ واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بل قائمہ کمیٹی قانون اور پارلیمنٹ سے منظور کیا جاچکا ہے، جس پر اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ اس کے ذریعے سپریم کورٹ اور چیف جسٹس کے اختیارات پر قدغن لگائی جارہی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی