کراچی میں چوری کی ایک انوکھی واردات میں چور 4 بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے۔تفصیل کے مطابق کراچی کے علاقے نیو کراچی سیکٹر الیون میں مویشی چوری کی واردات پیش آئی ہے جہاں 3 ملزمان 4 بکرے چوری کر کے فرار ہوگئے۔واردات کی سی سی ٹی فوٹیج منظر عام پر آگئی، فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان نے واردات میں سفید رنگ کی کار استعمال کی ہے۔فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزمان ایک ایک کر کے بکرے نکال کر گاڑی میں ڈالتے رہے، ملزمان اطمینان سے واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی