i پاکستان

قصور ،کھلے مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچہ جاں بحق،علاقہ سوگ میں ڈوب گیاتازترین

February 03, 2026

صوبہ پنجاب کے ضلع قصور کے علاقے مصطفی آباد میں ایک تین سالہ معصوم بچہ نجی میرج ہال کے کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی لاش گٹر سے نکال لی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر قصور محمد آصف رضا اور ڈی پی او قصور محمد عیسی خان فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور صورتِ حال کا جائزہ لیا۔پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 322 کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔متوفی بچے کے والد کے مطابق جاں بحق ہونے والے ننھے علی محرم کی آج سالگرہ تھی، جس پر علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ۔ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ واقعے میں ملوث ذمہ داران کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی