ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں استحکام دیکھا جارہا ہے، فروری کے آغاز میں ان تک کوئی بڑی تبدیلی نہیں کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان بھر میں فروری 2026 کے پہلے ہفتے کے دوران سیمنٹ کی قیمتوں میں مجموعی طور پر استحکام دیکھا گیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں معمولی فرق رپورٹ ہوا ہے۔اس حوالے سے ڈیلرز اور مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ عام پورٹ لینڈ سیمنٹ کے 50 کلو گرام کے ایک تھیلے کی اوسط ریٹیل قیمت اس وقت 1ہزار 380 روپے سے 1 ہزار450 روپے کے درمیان ہے جو علاقے اور سپلائی کی صورتحال پر منحصر ہے۔
مارکیٹ ذرائع کے مطابق جنوری کے اواخر سے قیمتوں میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی، البتہ رواں ماہ کے آغاز میں ملک کے شمالی علاقوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا تھا۔سندھ کے جنوبی علاقوں خصوصا کراچی اور اس کے اطراف نسبتا بہتر سپلائی اور کم فاصلہ ہونے کی وجہ سے قیمتیں مسابقتی سطح پر برقرار ہیں۔بلڈرز اور کنٹریکٹرز کے مطابق موجودہ قیمتیں تعمیراتی منصوبے شروع کرنے والوں کے لیے موزوں ہیں، سیمنٹ کی موجودہ مستحکم قیمتیں ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی