i پاکستان

لاہور، نوجوان کی پنکھے سے لٹک کر خود کشیتازترین

February 03, 2026

لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں ایک 17 سالہ نوجوان لڑکے نے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باغپورہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکے نے اپنی جان لے لی، متوفی کی شناخت 17 سالہ ارمان کے نام سے ہوئی، ارمان نے گھریلو ناچاقی پر پنکھے سے لٹک کر خود کشی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی