i پاکستان

ملتان، غیر ملکی طالبعلم حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گیاتازترین

February 03, 2026

ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم غیر ملکی طالبعلم حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال کر گیا۔ تفصیل کے مطابق ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم صومالیہ سے تعلق رکھنے والا طالب علم محمد یونس فٹ بال میچ کے دوران اچانک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گیا۔نشتر اسپتال ملتان کے ترجمان کے مطابق واقعہ فٹ بال میچ کے دوران پیش آیا، 27 سالہ صومالیہ سے تعلق میڈیکل فائنل ائیر کے طالب علم محمد یونس کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔ترجمان کے مطابق محمد یونس کے لواحقین سے صومالیہ میں رابطہ کیا جارہا ہے۔اس سے قبل بھارت کی ریاست تلنگانہ میں اسکول میں دوران تعلیم نویں جماعت کا طالبعلم دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی