سپریم کورٹ فیصلوں اور احکامات پر نظرِ ثانی کا بل پارلیمان کے ایوانِ بالا سے منظور ہوگیا،چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ اجلاس ہوا، مذکورہ بل ضمنی ایجنڈے کے ذریعے سینیٹر عرفان صدیقی نے ایوان میں پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے شدید احتجاج کیا،اپوزیشن ارکان نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید احتجاج کیا اور چیئرمین ڈائس کے سامنے نعرے لگائے، سکیورٹی نے حکومتی اور اپوزیشن بنچز کے درمیان حصار باندھ لیا، اپوزیشن ارکان نے توہین عدالت نامنظور کے نعرے لگائے،اپوزیشن کے احتجاج کے دوران سپریم کورٹ فیصلوں اور آرڈر پر نظر ثانی کا بل سینیٹ میں منظور کر لیا گیا، بل پیش کرنے کی تحریک کے حق میں 32اور مخالفت میں 21ووٹ آئے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی