i پاکستان

سردی کی نئی لہر ،ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئیتازترین

February 03, 2026

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف چند مقامات پر بارش و برفباری کا امکان ہے، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید سرد رہنے کی توقع ہے۔پنجاب کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم نارووال، سیالکوٹ اور جہلم میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور گردونواح میں بارش کے ساتھ برفباری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ خیبرپختونخوا کے اضلاع ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان، دیر اور سوات میں بھی چند مقامات پر بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔گلگت بلتستان میں بھی بعض علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے۔دوسری جانب لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہو گئی ہے۔ عالمی سطح پر آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور ساتویں نمبر پر آ گیا ہے۔ شہر کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 184 ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق ڈی ایچ اے فیز ایٹ میں سب سے زیادہ اے کیو آئی 423 ریکارڈ کیا گیا، جبکہ وحدت روڈ کے علاقے میں 348 اور ٹھوکر نیاز بیگ میں 324 اے کیو آئی ریکارڈ ہوا۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں لاہور میں موسم خنک ہے اور کم سے کم درجہ حرارت 8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 21 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں اس وقت ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی