وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی نے کہا ہے کہ وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے خود یوٹرن لے لیا ہے خود اپنا لیڈر مائنس کردیا۔ ایک انٹرویو میں اختیار ولی نے کہا کہ جنید اکبر کے ٹوئٹ سے بھی یہی بات سامنے آرہی ہے، ان کو سمجھا دیا گیا امن اور دہشتگردی کے خاتمے کی بات پر دوبیانیہ نہیں ہوسکتے، جو ریاست کا بیانیہ ہوگا اسی کیساتھ چلیں گے اس پر زیرو ٹالرنس ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ہمیں وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے کہاہے کہ وہ گڈ بوائے بن کر دکھائیں گے، اس بار وزیراعلی کے پی نے ملاقات کیلئے خود رابطہ کیا، صوبائی وزیر اور رکن قومی اسمبلی نے ملاقات کیلئے رابطہ کیا تھا۔
اختیار ولی نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ابھی ملاقات کیلئے دعوت نہیں گئی تھی، وزیراعظم سے ان کی فرمائش پر ملاقات ہوئی تھی۔کوآرڈینیٹر وزیراعظم نے بتایا کہ یہ واضح کیا گیا تھا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم نے ان کی بات سنی۔دوسری جانب وزیراعلی کے پی کے ترجمان شفیع جان نے دعوی کیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی کے پی کو میٹنگ کیلئے بلایا تھا، وزیراعلی کے پی سہیل آفریدی نے وزیراعظم کی دعوت کو قبول کیا۔شفیع جان نے کہا کہ ملاقات میں صوبے کے شیئر، واجب الادا رقم اور دہشتگردی کی جاری لہر پر بات ہوئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی