خیرپور تحصیل فیض گنج میں مبینہ پولیس مقابلے میں بدنام زمانہ انعام یافتہ تین ڈاکو ہلاک ہوگئے ایس ایس پی سمیع اللہ سومرو نے بتایا کہ خیرپور کوٹ لالو حاجی علی نواز شر کے قریب ڈاکو مسافر گاڑیوں سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس موبائل پہنچنے پر ڈاکوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جوابی فائرنگ میں اشتہاری ڈاکو ہلاک ہوگئے۔سمیع اللہ سومرو کا کہنا تھا کہ ہلاک ڈاکوں کی شناخت عاقب شر، مولو شر اور مجتبی عرف مجو شر کے نام سے ہوئی ہے، عاقب شر کے سر پر 41 لاکھ روپے جبکہ مولا بخش شر کے سر پر 30 لاکھ روپے انعام مقرر تھا، دونوں ملزمان کے خلاف 30 سے زائد سنگین مقدمات درج تھے۔ایس ایس پی کا کہنا تھا کہ خیرپور مقابلے میں مارے گئے تینوں ملزوں کی لاشیں رورل ہیلتھ سینٹر فیض گنج منتقل کر دی گئی ہیں، ہلاک ڈاکوں پر سندھ میں کئی سنگین قتل ڈکیتی اور اغوا برائے تاوان کے مقدمات درج تھے، ہلاک ڈاکوں کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے، واقعہ کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی