i پاکستان

سوڈان، پاکستانی شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، الرٹ جاریتازترین

April 18, 2023

سوڈان میں موجود پاکستانی سفارتخانے نے پاکستانی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ گھروں سے باہر نکلنے سے اجتناب کریں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے یہ الرٹ جاری کی گئی۔ الرٹ میں سوڈان میں مقیم پاکستانی شہریوں کو پیغام جاری کیا گیا کہ سوڈان میں جاری گشیدگی کی بنا پر شہری حد درجہ اپنی سرگرمیوں کو محدود رکھیں۔ پاکستانی سفارتخانے نے اپنا نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ اگر ملکی صورتحال کے پیشِ نظر کوی بھی مسلہ ہو تو سفارت خانے سے رجوع کریں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی