سندھ ہائیکورٹ نے حسان نیازی کی گرفتاری اور مقدمے کے اندراج کیخلاف آئینی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ بدھ کو حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی اپنے وکلا کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کی سماعت آج ہی کی جائے۔ اس پر جسٹس کے کے آغا نے کہا کہ آج بہت زیادہ کیسز ہیں جس کے باعث سماعت ممکن نہیں(آج) جمعرات کو آپ کی درخواست کی سماعت کریں گے، عدالت نے درخواست 30 مارچ کو سماعت کیلئے مقرر کر دی۔ درخواست میں حفیظ اللہ نیازی نے موقف اختیار کیا ہے کہ میرے بیٹے کو بے بنیاد مقدمات میں گرفتار کیا جا رہا ہے، حسان نیازی کی گرفتاری کو غیر قانونی اور کالعدم قرار دیا جائے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی