i پاکستان

سماجی اور فلاحی کارکن بلقیس بانو ایدھی کی پہلی برسی 15اپریل کو منائی جائے گئیتازترین

April 13, 2023

سماجی اور فلاحی کارکن بلقیس بانو ایدھی کی پہلی برسی 15اپریل کو منائی جائے گئی بلقیس بانو ایدھی عبدالستار ایدھی کی بیوہ ایک نرس اور پاکستان میں سب سے زیادہ فعال مخیر حضرات میں سے ایک تھیں ان کی عرفیت مادر پاکستان تھی وہ 14اگست 1947میں بانٹوا میں پیدا ہوئیں اس سلسلے میں فیصل آباد سمیت ملک بھر کے سماجی اور فلاحی ادارے آپکی خدمات کو خراج تحسین پیش کر یں گئے انہی خدمات کی وجہ سے حکومت پاکستان کی جانب ہلال امتیاز سے نوازا گیا جبکہ بھارتی حکومت نے انہیں 2015میں مدر ٹریسا ایوارڈ بھی دیا تقسیم ہند کے بعد والدین کے ساتھ کراچی منتقل ہوئیں وہ بلقیس ایدھی فاونڈیشن کی سربراہ تھیں اور اپنے شوہر کے ساتھ انہوں نے خدمات عامہ کیلئے 1986میں رومن میگسیسی اعزاز حاصل کیا 15اپریل 2022کو آپ وفات پاگئیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی