i پاکستان

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں کارروائیاں، 142دہشتگرد ہلاک، کئی حملے ناکامتازترین

February 21, 2023

سکیورٹی فورسز کی ملک بھر میں دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، جن میں 3 ماہ کے دوران 142 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ بڑھتی دہشت گردی کے خلاف سکیورٹی فورسز کی جانب سے کئی آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں گزشتہ 3 ماہ کے دوران نہ صرف دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کیا گیا بلکہ کئی حملے ناکام بھی بنا دیے گئے ہیں۔مجموعی طور پر ملک بھر میں 6921 آپریشنز کے دوران 142 دہشت گردوں کو ہلاک اور 1007 کو گرفتار کیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں خیبر پختونخوا میں 1960 آپریشنز، 1516 ایریا ڈومینیشن آپریشنز، 301 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز،143 ایریا سینیٹائزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ 98 دہشت گردوں کو ہلاک اور 540 کو گرفتار کیا گیا۔ دوسری جانب بلوچستان میں 3414 آپریشنز،2980 ایریا ڈومینیشن آپریشنز،67 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 367 ایریا سینیٹایزیشن آپریشنز کیے گئے جب کہ 40 دہشت گردوں کو ہلاک اور 112 کو گرفتار کیا گیا۔ دریں اثنا سندھ میں 752ا نٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے جب کہ 3د ہشت گردوں کو ہلاک اور 344 کو گرفتار کیا گیا۔پنجاب میں 165انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے گئے۔ ان آپریشنز کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک جب کہ11کو گرفتار کیا گیا۔ملک بھر میں دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سکیورٹی فورسز کے آپریشنز جاری ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی