i پاکستان

سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکی ہیں، شیخ رشیدتازترین

August 12, 2022

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن گئی ہیں ، تنقید اورتضحیک دو مختلف چیزیں ہیں۔عدلیہ اوراداروں کو متنازع نہیں بنانا چاہیے،ملک سیاسی تصادم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں رشید نے کہا کہ انتقام کی سیاست اپنے انجام کو پہنچے گی، جس سے سب لپیٹ میں آئیں گے،اس سے بچیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ غربت اور مہنگائی ہے۔حکمرانوں نے اخراجات کم کرنے کے بجائے 62 وزرا لگائے جن میں 17 بیمحکمہ ہیں جب کہ اسٹیٹ بنک کے فارن ریزرو 7 ارب پر چلے گئے ہیں اور کمرشل بینکوں میں 4 ارب ڈالر کم ہوگئے ہیں جو کہ تشویش ناک ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ 100 روپے کلو آٹا،دوائیاں نایاب اور لوگ بجلی کا بل دے نہیں سکتے ۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی