پاکستان مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کو تگڑا جواب دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔،اجلاس میں اپوزیشن کی نعرہ بازی پر حکومت بھی بھرپور جواب دیا جائے گا،وزیر قانون رانا اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے ۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس میں مسلم لیگ ن نے فیصلہ کیاکہ پنجاب اسمبلی ہراجلاس سے پہلے پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقدکیا جائیگا،پارٹی ذرائع کیمطابق اجلاس میں اپوزیشن کے رویئے کے مطابق بھرپور جواب دینے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں طے ہواکہ حکومتی بنچوں سے اپوزیشن کی نعرہ بازی کا بھرپورجواب دیا جائے گا،وزیرقانون پنجاب رانا اقبال کی زیرصدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں وزیراعلی پنجاب مریم نوازکی کارکردگی پر ان کو بھرپورخراجِ تحسین پیش کیا گیا۔اجلاس کے دوران اسپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد کے مثبت کردارکو بھی سراہا گیا،اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمن نے پارلیمانی کیلنڈر بارے بریفنگ دی ،چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے ممبران کو ایوان میں پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل بارے آگاہ کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی