i پاکستان

عمران خان کی صحت کے معاملے پر مذاکرات یا کسی تحریک کی نہیں فوری علاج کی ضرورت ہے،سلمان اکرم راجہتازترین

February 24, 2026

پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ شفا انٹرنیشنل میں علاج اس لئے چاہتے کہ معاملہ آنکھ کا نہیں دیگر عوامل بھی دیکھنے ہیں کہ مسئلہ بنا کیوں؟ پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ معاملہ عمران خان کی صحت کا ہے اس پر ہمیں کوئی لمبے مذاکرات یا لمبی تحریک نہیں چلانی بلکہ ہمیں فوری علاج کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا میں نے کوشش کی ہے کہ چیف جسٹس سے ملاقات کی دوبارہ کوشش کرونگا کہ یہاں انسانیت اور بنیادی انسانی حقوق کا معاملہ ہے۔ ہمیں شفا انٹرنیشنل میں علاج اس لیے چاہئے کیونکہ معاملہ صرف آنکھ کا نہیں دیگر عوامل دیکھنے ہیں کہ یہ مسئلہ بنا کیوں؟ پورے جسم کی ایگزامینیشن کے لیے شفا انٹرنیشنل جیسے ہسپتال منتقلی لازمی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی