i پاکستان

حکومتی پالیسیوں سے عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پس گیا، مفتاح اسماعیلتازترین

February 24, 2026

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں سے غریب آدمی مہنگائی کی چکی میں پس کر رہ گیا ہے۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ ہر 10 میں سے 3پاکستانی ماہانہ 8 ہزار روپے میں گزارہ کررہے ہیں۔مفتاح اسماعیل نے موجودہ حکومت کی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسیوں سے امیر امیر تر اور غریب غریب تر ہوتا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ اشرافیہ مزے کررہے ہیں اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے، مہنگائی اتنی ہوگئی ہے کہ لوگوں نے اپنی خوراک کم کردی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی اور ہم آج تک غربت کنٹرول نہیں کرسکے

عوام غریب سے غریب تر ہورہے ہیں حکومت کے پاس کوئی جواز نہیں۔سابق وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈیفالٹ میں لے کر 2023 میں یہی لوگ گئے اور پھر انہوں نے ہی ملک کو ڈیفالٹ سے نکالا، ایک لاکھ سے کم کمانے والے مڈل کلاس لوگ اپنے بچوں کو تعلیم بھی ٹھیک سے نہیں دے پا رہے۔سابق وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 40 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں، ہر پاکستانی گزرتے سال کے ساتھ غریب تر ہو رہا ہے جبکہ دنیا میں سب سے مہنگی بجلی اور گیس پاکستان میں دستیاب ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی