i پاکستان

سی او پی ایچ سی کی پی آئی ایم ای سی 2023 میں شرکت ، 7 ایم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخطتازترین

February 13, 2023

پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس ( پی آئی ایم ای سی 2023) میں قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں 7مفاہمتییادشتوں پر دستخط ہو گئے ،3 روزہ نمائش میں 21 بین الاقوامی اور 112 مقامی فرموں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تقریباً 133 نمائش کنندگان اور 17 ممالک کے 37 وفودنے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ( سی او پی ایچ سی) اور گوادر پورٹ اتھارٹی نے کراچی ایکسپو سینٹر میں 10 سے 12 فروری تک منعقد ہونے وا لی پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس ( پی آئی ایم ای سی 2023) کے پہلے ایڈیشن میں کامیابی سے شرکت کی۔ تقریب میں بلیواکانومی اور سمندری صلاحیت شامل تھی۔ وائس آف گوادر کے بانی اور سابق ڈپٹی کنوینر میری ٹائم افیئرز اینڈ گوادر ڈویلپمنٹ سینٹرل سٹینڈنگ کمیٹی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز قاضی عبدالماجد گوادر پرو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملٹری، کامرس اور ڈپلومیٹ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بڑی تعداد نے پویلین کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم قابل تجدید توانائی، تعلیم اور ساحلی سیاحت کے شعبوں میں 7 مفاہمت ناموں پر دستخط کر رہے ہیں۔ کنٹری ہیڈ شہزاد سلطان نے اپنی ٹیم کے ساتھ گوادر، گوادر فری زون اور چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک ) میں مواقع کے بارے میں تازہ ترین پیش رفت رپورٹ فراہم کی۔ گوادر پرو کے مطابق بلوچستان کے خصوصی پویلین اس بین الاقوامی ایونٹ میں توجہ کا مرکز رہے جس کا مقصد میری ٹائم سیکٹر میں سرمایہ کاری کو فروغ دینا تھا۔

گوادر پرو کے مطابق گوادر یونیورسٹی کے وفد نے پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اور کانفرنس میں بھی شرکت کی۔ گوادر کے ایک نوجوان تاجر موسیٰ نے گوادر کی مزیدار سمندری غذاؤں کو فروغ دینے کے لیے پی آئی ایم ای سی میں اپنی کمپنی کا سٹال قائم کیا۔ 3 روزہ نمائش میں 21 بین الاقوامی فرموں اور 112 مقامی فرموں اور بین الاقوامی تنظیموں سمیت تقریباً 133 نمائش کنندگان نے شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق اس کے علاوہ 17 ممالک کے 37 وفود ـ بحرین، سعودی عرب، قطر، عمان، ترکی، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، پرتگال، امریکہ، کولمبیا، سری لنکا، ملائیشیا، گیمبیا، گنی بساؤ، ماریشس، مڈغاسکر، سیشلز اور قازقستان نے تقریب میں شرکت کی۔ گوادر پرو کے مطابق پاکستان میں میری ٹائم سیکٹر کی ترقی اور بلیو اکانومی کو فروغ دینے کے لیے وزارت سمندری امور کی سرپرستی میں پاک بحریہ کے ایک اقدام پی آئی ایم ای سی کا انعقاد کیا گیا۔ پی آئی ایم ای سی میں سمندری نمائشیں، بزنس ٹو بزنس (B2B) اور بزنس ٹو گورنمنٹ (B2G) میٹنگز، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اور میڈیا سے بات چیت شامل تھی۔ گوادر پرو کے مطابق پی آئی ایم ای سی کا بنیادی مقصد بلیو اکانومی کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو اجاگر کرنا اور میری ٹائم انڈسٹری کو پبلک اور پرائیویٹ دونوں شعبوں میں ایک ہی فورم پر مصنوعات کی نمائش کے مواقع فراہم کرنا تھا۔ گوادر پرو کے مطابق اس نے پاکستان کی میری ٹائم اور دفاعی صنعتوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ منصوبوں، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تحقیق کے لیے بین الاقوامی میری ٹائم انڈسٹری کے ساتھ بات چیت کا ایک پلیٹ فارم بھی فراہم کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی