i پاکستان

ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکا کے کہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا، سردار مسعود خانتازترین

February 04, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان کے سابق مستقل مندوب اور سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہاہ ے کہ ایران اسرائیل جنگ بندی کیلئے امریکا کے کہنے پر پاکستان نے اہم کردار ادا کیا تھا،پاکستان ان 8 ممالک میں شامل تھا جس نے ٹرمپ کو غزہ میں امن کیلئے آمادہ کیا تھا، واشنگٹن میں پاکستان کی سفارتکاری پر اعتماد کیا جارہا ہے، امریکا اور ایران کے درمیان بہت بڑے تصادم کا خطرہ تھا۔ایک انٹرویومیںسردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان کا ان مذاکرات میں کردار بہت ہی تعمیری ہوگا کیونکہ ہم یہ جنگ نہیں چاہتے، ایران سے بھی اشارے ملے ہیں کہ وہ جوہری ہتھیاروں کے پروگرام پر گفتگو کیلئے تیار ہے۔انھوں نے کہا کہ دونوں طرف جنگی تیاریاں ہورہی تھیں، امریکا کا پلڑہ بھاری تھا، جنگ کے خطرات کے دوران امید کی کرن پیدا ہوئی، ترکیہ نے پیش قدمی کی۔

سردار مسعود نے کہا کہ ترکیہ نے سفارتکاری کے ذریعے امریکا سے رابطے کیے، ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کیلئے اب پاکستان کو شامل کیا گیا ہے۔انھوں نے بتایا کہ عمان، قطر، سعودی عرب اور یواے ا ی بھی ان مذاکرات میں شامل ہونگے، عرب ممالک امریکا سے اپیل کررہے تھے کہ حملہ نہ کریں کیونکہ پورا خطہ متاثر ہوگا۔سردار مسعود خان نے کہا کہ اسرائیل اور امریکا کا مقصد یہی ہے کہ ایران جوہری استعداد حاصل نہ کرے، اسرائیل اور امریکا چاہیں گے کہ اب ان کے پاس ایران کی طرف سے ثبوت ملے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل دونوں چاہتے ہیں ایران میں ان سے تعلقات رکھنے والی حکومت آئے۔انھوں نے کہا کہ ایران پر ایک طرف معاشی دبا ئوہے، سیاسی دبائو بھی ڈالا جارہا تھا، دوسری طرف امریکا کا جنگی بیڑہ بھی ایران کے قریب پہنچا تھا، ایران نے کہا ہے وہ کسی دبائو کے تحت گفتگو نہیں کررہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی