سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارتی سرپرستی میں دہشت گرد حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گرد حملہ بھارتی خفیہ ایجنسی کی سرپرستی میں ہوا۔ایک بیان میںسکھ رہنما نے اس حملے کو پاکستان اور امریکی مفادات کے خلاف براہِ راست کارروائی قرار دیا اور کہا کہ بھارت دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کو روکنا چاہتا ہے۔سکھ رہنما نے کہا کہ بھارت کا مقصد دہشت گردی کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ یاد رہے کہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کے خلاف آپریشنز میں فتنہ الہندوستان کے 197 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی