i پاکستان

پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ بند ہوگئے ،افسران غائب،ملازمین پریشانتازترین

February 04, 2026

پاکستان اسٹیل ملز کے گیٹ ملازمین کے لئے بندہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بدھ کی صبح ملازمین جب ڈیوٹی پر پہنچے تو ڈی ایس ایف نے ہیڈ آفس اور مین پلانٹ کے گیٹ بند کر دیئے ،ملازمین کی جانب سے وجہ پوچھنے پر کوئی واضح جواب نہیں دیا گیا ۔اسٹیل ملز افسران کی موقع پر عدم موجودگی کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے،پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ کے افسران کے غائب ہونے سے ملازمین میں شدید بے چینی پائی گئی ہے ۔پاسلو یونین نیاسٹیل ملز انتظامیہ سے مطالبہ کیاہے کہ اسٹیل ملز کے گیٹ فوری کھلوائے جائیں اور صورتحال کی وضاحت کی جائے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی