جمعیت علمائے اسلام (ف)نے 8 فروی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علمائے اسلام پاکستان مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ جے یو آئی کے کارکنان مولانا فضل الرحمن کے حکم پر 8 فروری کو یومِ سیاہ منائیں گے ۔اپنے ایک بیان میںمولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو ہر شہر میں جلسے منعقد کیے جائیں اور ریلیاں نکالی جائیں گے، پریس کلبوں کے سامنے پرامن احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یومِ سیاہ منا کر ثبوت دیا جائے گا کہ 8 فروری کا الیکشن قوم کیلئے ناقابل قبول ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فارم 47 کے ذریعے ناکام امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا، یہ عوامی مینڈیٹ پر کھلا ڈاکا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی