i پاکستان

شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے، مشیر اطلاعات پنجابتازترین

October 03, 2022

مشیر اطلاعات حکومت پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے،پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے،مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا۔عمر سرفراز چیمہ نے پنجاب حکومت کے فلاحی منصوبوں کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ چیئرمین عمران خان کے وژن اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کی قیادت میں پنجاب میں حقیقی مثالی ریلیف کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت انتقام میں اندھی ہوچکی ہے مگر پی ٹی آئی کی صوبائی حکومتوں کی توجہ عوامی خدمت پر ہے۔ مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عمران خان کے وژن، چوہدری پرویزالہی کی قیادت اور ثانیہ نشتر کی انتھک کاوشوں سے 100ارب روپے کے پنجاب احساس راشن رعایت پروگرام کا آغازکردیا ہے۔ عمر سرفراز نے کہا کہ شہباز زرداری حکومت کی نااہلی سے مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کیلئے یہ بڑا تحفہ ہے،مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے 80لاکھ خاندان اس عظیم فلاحی منصوبے سے مستفید ہونگے، آٹا، دالیں، کوکنگ آئل اور گھی میں 40فیصد تک رعایت ملے گی۔ انکا کہنا ہے کہ مستحق افراد کی رجسٹریشن کا عمل 2 ہفتے تک جاری رہے گا، ضرورت مند خاندان کے سربراہ 8123 پر اپنا کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ نمبر بھیج کر رجسٹریشن کرا سکتے ہیں، احساس پنجاب کی ویب پورٹل پر جا کر بھی رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا کہ عوامی خدمت کے ایک بڑے منصوبے 1122 کی تمام تحصیلوں میں توسیع کردی گئی ہے، 74 تحصیلوں میں نئی ریسکیو ایمبولینس گاڑیاں فراہم کردی گئی ہیں۔ احساس پروگرام پنجاب میں مزید نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ موٹر بائیک ریسکیو سروس کی پنجاب کے تمام اضلاع میں توسیع کردی گئی، 16 سال بعد ریسکیورز کیلئے سروس ریگولیشنز کی منظوری دے دی گئی ہے۔ عمر سرفراز نے مزید کہا کہ کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے احساس پروگرام پنجاب میں مزید نئے منصوبے شروع کیے جارہے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی