i پاکستان

شہباز شریف کا دورہ ترکی ، زلزلہ زدگان سے ملاقات ، آدیان میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیاتازترین

February 17, 2023

وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ ترکی کے دوران زلزلہ زدگان سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران وزیراعظم نے زلزلہ متاثرین نے اظہار یکجہتی کیا ، وزیراعظم شہباز شریف نے آدیان میں امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا ، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ترکیہ میں زلزلہ سے ہولناک تباہی ہوئی ، زلزلہ کے باعث کئی افراد ہزارجاںبحق ہوگئے ، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ، پاکستان اپنے ترک بھائیوں کی ہرممکن مدد جاری رکھے گا ، پاکستان اپنے ترکیہ بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے ، ہر مشکل گھڑی میں ترکیہ کی قیادت اور عوام نے ساتھ دیا ، ہم کیسے ترکیہ کے عوام کی مدد کو بھول سکتے ہیں، ترک عوام سے خلافت موومنٹ نہیں بلکہ اس سے بھی زیادہ پر ان تعلق ہے ، پاکستان میں سیلاب آیا تو ترکیہ کی خاتون اول نے انقرہ اور استبول میںچندہ اکٹھا کیا ، سیلاب زدگان کیلئے ترکیہ کی خاتون اول نے اپنی ذاتی زیورات امداد میں دیئے ، ہم سب ملکر اس مشکل کا مقابلہ کریں گے ، فضائی اور زمین راستے سے ترکیہ کیلئے امداد پہنچائی جارہی ہیں، پاکستان اپنے ترکیہ بھائیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا ، ترکیہ بھائیوں کی مدد ہمارا فرض ہے ، انشاء اللہ ہر ممکن تعاون کریں گے ، فیصلہ کیا ہے کہ ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کو سردیوں کے لئے خیمے بھیجیں گے ، اعلیٰ کوالٹی کے سردیوں کے خیمے کی تیاریں تیز کریں گے ، ترکیہ جلد اس مشکل سے نکل آئے گا ، ترکیہ اور پاکستان کے عوام ایک خاندان کی طرح ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی