i پاکستان

شہباز گل کو اغوا کیا گیا، قانون توڑا ہے تو صفائی کا موقع دیں،عمران خانتازترین

August 12, 2022

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز گل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، اگر اس نے کوئی قانون توڑا ہے تواسے صفائی کا موقع تودیں،شہباز گل کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا،آزادی کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تیارہوں،راہ حق میں سرنہیں جھکاتے،غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،بیرونی سازش کے ذریعے ہمارے اوپرچوروں کومسلط کر دیا گیا، امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں، عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے کہا کہ شہباز گل کی گرفتار شرمناک حرکت ہے، کیا ایسی حرکتیں جمہوریت میں ہوسکتی ہیں، شہبازگل کو گرفتار نہیں اغوا کیا گیا ہے، پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا جارہا، یہ سب بیرونی قوتوں کی حمایت یافتہ حکومت کو تسلیم کرنے کے لیے ہے ۔دوسری طرف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ شہبازگل کی گاڑی کے شیشے توڑدیئے ایسا تو بنانا ری پبلک میں بھی نہیں ہوتا،شہبازگل نے اگرکوئی قانون توڑا ہے تو اسے صفائی کا موقع تودیں، اگرمعاشرے میں اس طرح ہوگا تو پھرجنگل کا قانون بن جائے گا،یہ حقیقی آزادی کی جنگ ہے،اب بات سیاست کی نہیں یہ جہاد ہے،ایک آزاد ملک میں پیدا ہوا تھا غلام نہیں رہسکتا

آزادی کے لیے کوئی بھی قربانی دینی پڑی تیارہوں۔ عمران خان نے کہا کہ کربلا میں دنیا کی سب سے بڑی قربانی دی گئی،راہ حق میں سرنہیں جھکاتے،غلاموں کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی،بیرونی سازش کے ذریعے ہمارے اوپرچوروں کومسلط کر دیا گیا، ہمارے سامنے دوراستے ہے کیا ہم غلامی کے سامنے سر جھکا دیں یا پھر جدوجہد کریں، گرفتاریاں تومعمولی باتیں ہیں۔ جمہوری معاشرے میں اس قسم کی حرکتیں نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ کیا ملک میں کسی کوکسی کا کوئی خوف نہیں؟ 25مئی کوبھی خواتین اوربچوں پرظلم کیا گیا،طاقت ورکچھ بھی کرے اسے کچھ نہیں کہا جاتا اورکمزورکوجیل ڈال دیا جاتا ہے، ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہتا،آئین وقانون کے مطابق جدوجہد کرونگا، جب تک زندہ ہوں حقیقی آزادی کی جدوجہد کرتا رہونگا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔ عوام کی طاقت ہمارے ساتھ، کسی سے ڈرنے والے نہیں۔ سابق وزیراعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کا اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران بابر اعوان، شیریں مزاری، اسد عمر، مراد سعید سمیت دیگر رہنماں نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران ڈاکٹر شہباز گل کی گرفتاری اور موجودہ صورتحال پر غور کیا گیا، موجودہصورتحال میں حکمت عملی پر مشاورت کی گئی جبکہ قانونی ٹیم کی رہنماں کی گرفتاریوں پر عدالت سے رجوع کرنے سے متعلق امور پر غور کیا گیا۔

کریڈٹ:
انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی