ساہیوال میں سی ٹی ڈی کی جانب سے آر روڈ پر کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے کارندے کو گرفتار کرلیا گیا ۔تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیم کے کارندے سے نفرت انگیز مواد اور نقدی برآمد کرلی گئی ۔سی ٹی ڈی کے مطابق ساہیوال سے گرفتار ملزم نادر کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ملزم شہریوں کو دہشت گرد تنظیم میں شامل ہونے کی دعوت دے رہا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی