ایران جنگ اور آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث دنیا کو توانائی بحران کا سامنا ہے اور عالمی سطح پر خام تیل کے سنگین بحران کے خدشات کے ساتھ عالمی سطح پر اس کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔تاہم پاکستان کے حوالے سے خوشخبری ہے کہ ملک میں تیل بردار جہازوں کی آمدورفت کا سلسلہ جاری ہے اور پورٹ قاسم کراچی پر پٹرول کے دو اور ڈیزل سے بھرا ایک آئل ٹینکر پہنچ گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فجیرہ سے 60 ہزار ٹن پٹرول لے کر ایم ٹی خیرپور پورٹ قاسم پہنچ گیا جب کہ فجیرہ سے 26 ہزار ٹن پیٹرول لے کر ایم ٹی سنی لگر کی آمد ہوئی ہے۔ینمبو سے 38 ہزار ٹن پٹرول کیساتھ ایم ٹی این سی سی ریم لنگر انداز ہوا ہے جب کہ ایم ٹی ٹورم دامینی 37 ہزار میٹرک ٹن پٹرول اتار کر بندرگاہ سے روانہ ہو چکا ہے۔
ایم ٹی ناوے ایٹروپس نے 53 ہزار میٹرک ٹن پٹرول کی ترسیل مکمل کر لی اور ایم ٹی سپروس ٹو 55 ہزار میٹرک ٹن پٹرول اتار کر آپریشن مکمل کر کے روانہ ہو گیا ہے۔ ایم ٹی میری ٹائم امیٹی بھی 43 ہزار میٹرک ٹن ڈیزل اتار کر بندرگاہ سے روانہ ہو چکا ہے۔پٹرول اور کروڈ آئل سے بھرے مزید جہاز آٹر اینکریج پر موجود ہیں۔ تاہم ذرائع کے مطابق ایم ٹی سی کلیپر 34 ہزار ٹن پیٹرول کے ساتھ آٹر پر لنگر انداز ہوا ہے، لیکن اس کو مالی مسائل کے باعث تاحال برتھ نہیں مل سکی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی