i پاکستان

متحدہ کو اعتماد میں لئے بغیر گورنر سندھ کو ہٹایا گیا، امین الحق کا شکوہتازترین

March 18, 2026

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما امین الحق نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ کو اعتماد میں لئے بغیر گورنر سندھ کو ہٹایا گیا۔ایم کیو ایم کے یو تاسیس پر اپنے ایک بیان میں ایم کیو ایم رہنما امین الحق نے کہا وعدہ کیا گیا تھا گورنر سندھ متحدہ کا رہے گا، کوشش ہوگی آئندہ بھی گورنر ایم کیو ایم پاکستان کا ہو، گورنر لگانا اور ہٹانا وزیراعظم کی ذمہ داری ہے۔امین الحق نے مزید کہا کہ کرپشن نااہلی اور بے حسی پیپلزپارٹی کی پہچان بن چکی ہے، شاہراہ بھٹو بھی تاحال مکمل نہیں ہوئی، وزیراعلی سندھ اپنے چیئرمین بلاول بھٹو کو ماموں بناتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی