i پاکستان

پی آئی اے کا طیارہ میزائل حملے سے بچ گیا، فجیرہ کی پروازیں معطلتازترین

March 18, 2026

پی آئی اے کا طیارہ دبئی کے الفجیرہ ایئر پورٹ پر لیڈنگ کے دوران میزائل حملے سے بچ گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیڈنگ کے وقت الفجیرہ ایئر پورٹ سے متصل نیول ہیڈ کوارٹر پر میزائل حملہ ہوا۔پی کے 175 نے صبح 6 بجے الفجیرہ ایئر پورٹ پرلینڈ کیا اور طیارے میں عملے کے 8 ارکان سمیت 123 مسافر سوار تھے۔میزائل حملے کے بعد دھوئیں کے بادل چھا گئے جس سے عملے اور مسافروں میں خوف پھیل گیا۔پی آئی اے کی اسلام آباد سے پی کے 173 اور 175 الفجیرہ ایئر پورٹ پہنچی تھیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ صورتحال کنٹرول میں رہی، کچھ وقت کیلئے پروازوں کی واپسی میں تاخیر ہوئی تاہم دونوں طیارے بحفاظت واپس لاہور اور اسلام آباد پہنچ گئے۔پااکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے دبئی اور ابوظہبی کی پروازوں کو متبادل ایئرپورٹ منتقل کر دیا۔

ترجمان قومی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے دبئی کی پروازوں کا آپریشن فجیرہ ایئرپورٹ منتقل کر دیا ہے، جب کہ ابوظبی کی پروازوں کو العین ایئرپورٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔دریںاثنا پی آئی اے نے خطے کی صورت حال کے پیش نظر فجیرہ کیلئے اپنی پروازیں معطل کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خلیجی ممالک میں سکیورٹی کی صورتحال کے پیشِ نظر ایئر لائن نے اگلے 48 گھنٹے کیلئے فجیرہ کے لیے اپنی پروازیں فوری طور پر معطل کر دی ہیں۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے شہر العین کے لیے ایئر لائن کی پروازیں حسب معمول جاری رہیں گی۔ فی الحال متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں صرف العین کے لیے ہی آپریٹ کی جائیں گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی