مرکزی بینک نے عیدالفطر اور یوم پاکستان پر بینکوں کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔اعلامیہ کے مطابق عید اور یوم پاکستان پر سرکاری و نجی مالیاتی شعبہ 4 روز بند رہے گا، سٹیٹ بینک، سٹاک ایکسچینج، ایس ای سی پی، بینکس، مالیاتی اداروں میں چھٹی ہوگی۔جمعہ، ہفتہ 20 اور 21 مارچ کو عیدالفطر کی چھٹیاں ہوں گی، اتوار کو ویکلی آف اور پیر( 23 مارچ) یوم پاکستان کی چھٹی ہوگی۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سٹیٹ بینک، بینکس، مالیاتی اداروں میں بھی 24 مارچ سے معمولات بحال ہو جائیں گے، سٹاک ایکسچینج میں منگل ( 24 مارچ ) سے کاروبار معمول کے مطابق ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی