رمضان کی آمد سے پہلے دکاندار قصاب بن گئے ، سی ڈی اے نے بھی لمبی تھان لی ، تفصیلات کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی سی ڈی اے کی جانب سے عوام کیلئے سستا بازار کا سلسلہ بدستور جاری ہے ،گاہکوں نے رمضان بازار میں ریٹ سن کر کانوں کو ہاتھ لگا کر خالی ہاتھ واپس لوٹنے لگے رمضان سے ایک ہفتہ قبل 40سے 50روپے فی کلو ٹماٹر فروخت ہونے والے جمعرات کے روز 90روپے فی کلو دستیاب تھے ، جبکہ دکانداروں کا کہنا تھا کہ ٹماٹروں کی قیمتیں اوربڑھیں گی ،5کلوپیاز کی قیمت 600سے بڑھا کر 750روپے کردی گئی ہے کھیرا 70روپے بڑھا کر 90روپے کردیا گیا ،سبزمارچ 30روپے پاؤ سے بڑھا کر 40روپے کردی گئی ہے ٹینڈا 50روپے سے بڑھا کر 80روپے کردیا گیا ہے ، جبکہ سی ڈی اے نے لوٹ مار کرنے والوں دکانداروں کیخلاف کاروائی کرنے کے بجائے چھپ سادھ لی ہے ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی