i پاکستان

ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت نہیں رکھتے ، الیکشن کمیشن نے نون لیگ کی درخواست مسترد کر دیتازترین

March 03, 2023

الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی نشان سے متعلق کیس کی سماعت میں ذرائع کے مطابق درخواست گزار ن لیگ کا کہنا تھا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں،الیکشن کمیشن آف پاکستان میںگزشتہ روز مسلم لیگ نواز (ن)کی 4انتخابی نشان تبدیل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت میں درخواست گزار نے کہا کہ ریچھ، بکری، ہرن، گائے سمیت 4انتخابی نشان شیر کے نشان سے مماثلت رکھتے ہیں۔ ہمارے ووٹرز کو الیکشن کے دن مشکلات کا سامنا ہوگا،ن لیگی درخواست گزار نے کمیشن سے استدعا کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ چاروں نشان، انتخابی نشانات کی فہرست سے نکالے جائیں۔ تاہم الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ن لیگ کی استدعا مسترد کردی گئی،الیکشن کمیشن کا اپنے ریمارکس میں کہنا تھا کہ چاروں انتخابی نشانات فہرست سے نہیں نکالے جا رہے، مسلم لیگ ن کے انتخابی نشانات پر اعتراضات جائز نہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ چاروں جانور نظر آنے میں واضح طور پر مختلف ہیں۔ الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ نواز (ن)کے اعتراضات نامناسب سمجھتے ہوئے مسترد کردیئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی