i پاکستان

ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث کراچی کے بیشتر نجی اسکول بندتازترین

February 27, 2023

اسکول وین مالکان کی جانب سے ٹرانسپورٹ نہ چلانے اور پرائیویٹ اسکولوں کی ایک غیر معروف ایسوسی ایشن کی جانب سے تعلیمی ادارے بند رکھنے کی اپیل کے بعد پیر کو کراچی کے بیشتر نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ شہر میں بعض نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں جن میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری معمول سے کم ہے جبکہ جو اساتذہ اسکول وین یا پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسکول جاتے ہیں وہ بھی اسکول نہیں آسکے جس کے باعث اسکولوں میں طلبہ کے ساتھ ساتھ اساتذہ کی حاضری بھی کم ہے تاہم سرکاری اسکول کھلے ہیں لیکن اس میں بھی حاضری معمول کے مطابق نہیں ہے۔ شہر کے اکثر نجی اسکولوں نے واٹس ایپ گروپ اور گوگل میسج کے ذریعے پیر کو اسکول بند رکھنے کا اعلان کیا ہے تاہم اسکول بند کرنے کی وجہ نہیں بتائی گئی جبکہ کچھ اسکولوں نے شہر کی غیر یقینی صورتحال کا جواز پیش کرکے اسکول بند کیے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی