پی ٹی آئی رہنما یاسمین راشد نے الزام عائد کیا ہے کہ رانا ثنااللہ عمران خان کو قتل کرانا چاہتے ہیں، عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات صحیح نہیں ہو رہیں ، شہباز شریف، رانا ثنا اللہ اور ڈرٹی ہیری تحقیقات نہیں ہونے دے رہے،قاتلانہ حملے کے شواہد کو ضائع کرنیکی کوشش کی گئی۔ عمران خان پر حملے میں وفاقی اور نگران حکومت ملوث ہے، پنجاب کی نگران حکومت مسلم لیگ(ن)کے گھر کی باندی ہے ، وفاقی حکومت کی نئی جے آئی ٹی پر ہمیں اعتراض ہے ، مریم نواز دوبارہ عدلیہ کے پیچھے پڑی ہوئی ہیں، اس بی بی کی تربیت ہی غلط ہوئی ہے۔ہفتہ کے روزسابق صوبائی وزیر صحت ورہنما یاسمین راشد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جے آئی ٹی کے ثبوتوں میں خوردبرد کرنے کی کوشش کی گئی ، عمران خان پر حملے کی رپورٹ ہائیکورٹ کے پاس موجود ہے ، عمران خان کہتے ہیں کہ حملے میں موجودہ حکومت ملوث ہے ، وفاقی حکومت نبے ایک نئی جے آئی ٹی بنائی جس پر ہمیں اعتراض ہے ، صوبائی حکومت نے جے آئی ٹی بنائی تو وفاق نے کیوں مداخت کی ، کل دوبارہ نئی جے آئی ٹی سامنے آگئی ، نئی جے آئی ٹی جس میں چار افسران شامل ہیں
جنہوں نے ثبوت ضائع کرنے کی کوشش کی ، انہوں نے کہا کہ پرانے آرڈر کو ختم کرکے نیا آرڈر جاری کررہے ہیں، عمران خان پر حملہ کیس کی تفتیش درست نہیں کی گئی ، رپورٹ کو خراب کرنے کیلئے یہ ہتھکنڈے استعمال کئے جارہے ہیں، ڈی پی اوگجرات اس میں شامل ہیں، عمران خان کی ساری رپورٹس خراب کی جاررہی ہیں۔ رانا ثناء اللہ کی کوشش ہے عمران خان کو قتل کردے ، پیر کو اس معاملے کے خلاف ہم پیٹیشن دائر کرینگے ، ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کیا تھا جو تاریخ کا حصہ ہے ، مریم نواز دوبارہ عدالتوں پر تنقید کررہی ہے جس بھی الیکشن ہونگے ، انشاء اللہ عمران خان فتح حاصل کرے گا ، نواز شریف نے پہلے دن کہا تھا کہ دو نمبر کام ہوسکتا ہے ، عوام کو پتہ چل گیا ہے کہ آپ چوروں کا خاندان ہیں، اور وزیراعلیٰ پنجاب میں وہ بھی ن لیگ کو سلام کرتا ہے جو ن لیگ کہتی ہے وہ کرتا ہے جب کہ وزیراعلیٰ پنجاب بھی کوئی بڑا فیصلہ نہیں کرسکتے ، کیونکہ یہ منتخب وزیراعلیٰ نہیں ہیں کل جب شہزادی مریم جواز سرگودھا گئی تو سب نے دیکھا کہ حکومت پنجاب نے اس کو کس طرح کا پروٹوکول دیا ، ان کا کس استقبال ہوا ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی