پشاور میں پولیس نے احتجاج کرنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی۔ پشاور میں گزشتہ روز مطالبات کے حق میں احتجاج کرنے والے پرائمری سکولوں کے اساتذہ کے خلاف تھانہ شرقی میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے، ایف آئی آر ایس ایچ او شرقی کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ ایف آئی آر میں اساتذہ کے خلاف کارسرکار میں مداخلت، پولیس فورس، انتظامیہ پر فائرنگ، پتھرا، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں، ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ آل پرائمری ٹیچرزکے پتھرا سے ایس ایس پی آپریشنز، ڈی ایس پی سٹی ،ایس ایچ او اور پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آل پرائمری ٹیچرز نے اسمبلی چوک میں احتجاج کیا تھا، روڈ نہ کھولنے اور پولیس پر پتھرا کے بعد پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور گیس شیلنگ کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی